اسلام آباد: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی ہٹ دھرمی بھارتی ایئرلائنز کے گلے پڑ گئی، پروازوں کے اخراجات میں یومیہ کروڑوں کا اضافہ ہوگیا۔
بھارتی ایئر لائنز کو منزل پر پہنچنے کیلئے 2گھنٹے اضافی وقت اور فیول بھی درکار ہو گا، پاکستانی فضائی حدود کو 5 بھارتی ایئر لائنز استعمال کرتی ہیں، دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 25 سے زائد ہے، بعض اوقات پروازوں کی تعداد 100تک بھی پہنچ جاتی ہے۔
شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے بھارت آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی متبادل طویل راستہ اختیار کرنا ہوگا، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، احمد آباد، لکھنئو، دہلی، گوا اور دیگر شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔