بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف

Published On 05 June,2025 12:18 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا، واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطح بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہیں۔

بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، بھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطح وفد میں شامل سینئر سیاستدان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی عوام نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری کے سامنے اپنی ساکھ بہتر کی جائے مگر وفد گانے گا رہا ہے، عوامی ٹیکس کا پیسہ ملک کیلئے ہوتا ہے مگر غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد اب بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں، جبکہ مودی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، مودی سرکار کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری خرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی عوام نے کہا کہ مودی سرکار کی نااہلی کے باعث پہلگام کے متاثرین انصاف کی حصولی سے محروم ہے، بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائے گی۔