شام: چرچ میں خودکش دھماکے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے

Published On 22 June,2025 10:01 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔

شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔

تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم 30 افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات میڈیا پر موجود ہیں۔