بھارتی مسافرطیارہ ایندھن سپلائی بند ہونے کی وجہ سے گرا: ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

Published On 12 July,2025 06:14 am

احمد آباد: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست احمد آباد میں مسافر طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی مسافرطیارہ ایندھن سپلائی بند ہونے کی وجہ سے گرا۔

جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچ بند ہو گئے تھے، ایندھن منقطع ہونے سے انجن بند اور جہاز نیچے آنے لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ دوسرے سے کٹ آف کی وجہ پوچھتا ہے، دوسرا پائلٹ جواب دیتا ہے کہ اس نے کٹ آف نہیں کیا، مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

رپورٹ میں سوئچ بند ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ حادثے میں 242 افراد سوار تھے۔