امریکی محکمہ خارجہ کا 1300 سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

Published On 12 July,2025 06:41 am

واشنٹگن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا 1300 سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک ہزار 107 ملازمین کو برطرفی کے نوٹس موصول ہوئے، برطرف ہونے والوں میں 246 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق جن کو برطرفی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں وہ مختلف اسائنمنٹ پر تعینات تھے۔