پٹنہ: (دنیا نیوز) بھارت کے مختلف شہروں میں بارش، سیلاب سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر منڈی میں فلیش فلڈ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں،
شمالی ریاست کے پٹنہ شہر میں بھی موسلا دھار بارش ، ٹریفک اور بجلی کا نظام درہم برہم، شہر پونا میں 222 ملی میٹر بارش سے سڑکوں، بازاروں میں پانی جمع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں بارشوں کے دوران حادثات سے ہلاکتوں کی تعداد 173 ہوچکی ہے۔