واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ سٹیورٹ فوجی بیس میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔
فورٹ سٹیورٹ بیس کے مطابق بیس میں فائرنگ کے واقعے میں 5 فوجی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر طبی امداد دے کر ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فائرنگ واقعے کےبعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو بند کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیکنڈ آرمڈ بریگیڈ کامبٹ ٹیم ایریا میں پیش آیا۔