امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

Published On 11 August,2025 10:45 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019 میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق 2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 افراد جاں بحق، 300 سے زائد یرغمالی تھے۔

دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت امریکی انسداد دہشت گردی عزم کا حصہ، دہشت گردوں کی مالی و لاجسٹک سپورٹ روکنے کیلئے سخت اقدامات، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بڑا دھچکا ہے۔