نیویارک کے کلب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ،8 زخمی

Published On 17 August,2025 07:20 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) امریکی شہر نیو یارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین کاؤنٹی کے ایک کلب میں پیش آیا، میڈیا نے عینی شاہدکا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا کہ  واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب نیویارک پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔