تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی و یرغمالیوں کی واپسی کیلئے تل ابیب و دیگر شہروں میں ملک گیر ہڑتال ہوئی۔
فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، ٹائر جلائے گئے، شاہراہیں بلاک کر دیں، مظاہرین کی جانب سے ’’جنگ روکو،یرغمالیوں کو واپس لاؤ‘‘ کے نعرے بلند کئے گئے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے، مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت یرغمالیوں کی بازیابی کو ترجیح نہیں دے رہی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، یرغمالیوں اور ان کے اہلخانہ نے احتجاج کی قیادت کی، ہڑتال کے باوجود حکومتی مزاحمت برقرار رہی۔
نیتن یاہو نے غزہ میں حملے جاری رکھنے کی تاکید کر دی، پابندیاں قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔