لندن میں تارکین وطن کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

Published On 13 September,2025 06:32 pm

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں تارکین وطن کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے مارچ کے دوران تارکین وطن مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’کشتیاں روکو‘‘ اور ’’واپس بھیجو ‘‘ کے نعرے لگائے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مارچ میں ’’یونائٹ دی کنگڈم‘‘ اور دیگر سیاسی نعرے لگائے گئے، سڑکوں پر تارکین وطن مخالف بینرز اور پلے کارڈز لہرائے گئے۔

مظاہرین نے حکومت سے مہاجرین کی پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ لندن آج آزادیٔ اظہار رائے کے دفاع میں کھڑا ہے، تارکین وطن سے مقامی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرہ مقامی سطح پر منظم کیا گیا لیکن بین الاقوامی توجہ حاصل کر گیا۔

مارچ میں برطانیہ کے چاروں قومیتی پرچم نمایاں نظر آئے، مظاہرہ صرف مہاجرین نہیں بلکہ سماجی مسائل پر بھی مرکوز تھا۔