نئی دہلی: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ میں بھارتی نوجوانوں کو نوکریوں کے جھوٹے وعدوں پر بہلا پھسلا کر محاذِ جنگ پر بھیجے جانے کے انکشافات سامنے آگئے۔
بھارتی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر کسی تربیت کے زبردستی فرنٹ لائن پر دھکیل دیا گیا اور کھانے پینے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی، ان کے مطابق یہ ان کی "آخری ویڈیو" ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران روس یوکرین جنگ میں بھارتی سہولت کاری کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھ کر دراصل اس جنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔
کانگریس ایم ایل اے پرگت سنگھ نے بھی حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی نوجوان جھوٹی ملازمتوں کے بہانے روس لے جائے جا رہے ہیں جہاں وہ غیر ملکی میدانِ جنگ میں مر رہے ہیں اور ان کے خاندان بے سہارا اور بے خبر چھوڑ دیئے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی روس نواز پالیسیوں نے بھارت کو شدید سفارتی اور معاشی نقصان پہنچایا ہے جبکہ نوجوانوں نے بھی اس نام نہاد "نیشن فرسٹ" کے کھوکھلے نعروں کا پول کھول دیا ہے۔