میکسیکو: (دنیا نیوز) میکسیکو میں سیلاب نے مزید تباہی مچا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں سیلاب کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے، ایک لاکھ سے زائد گھر سیلاب میں بہہ گئے، شدید بارش سے شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، انتظامیہ نے اگلے تین دنوں کے لیے آنے اور جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور باہر نہ نکلیں۔
بارش کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا، تمام گھریلو پروازیں اگلے دو دنوں کے لئے معطل کر دی گئیں۔