ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے میرپور میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے قریب واقع کیمیکل گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ڈھاکہ فیکٹریوں، خصوصاً گارمنٹس کے بڑے مراکز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
ڈھاکا فائر سروس کے میڈیا سیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ آگ بجھانے اور بعد ازاں صفائی کا عمل تاحال جاری ہے۔
فائر سروس کے مطابق 12 فائر فائٹنگ یونٹس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، اگرچہ مرکزی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کچھ حصوں میں آگ ابھی تک بھڑک رہی ہے۔