کوالالمپور: (دنیا نیوز) جنوب ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کے سربراہوں کا 3 روزہ اجلاس ملائیشیا میں شروع ہو گیا۔
آسیان اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت اہم عالمی رہنما ملائیشیا پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ورچوئل شریک ہوں گے، اجلاس میں ساؤتھ چائنا سی کی صورتحال، بڑھتی امریکہ چین مسابقت اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملائیشیا آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، اس دوران صدر ٹرمپ نے روایتی انداز سے رقص بھی کیا، امریکی صدرنے اپنے ہاتھوں سے امریکہ اور ملائشیا کے پرچم لہرائے۔



