لال قلعہ دھماکا: بھارتی ایجنسی کا خودکش بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

Published On 17 November,2025 02:03 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ لال قلعہ میں دھماکا کرنے والے خودکش بمبار کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق عامر رشید نامی ملزم کو نئی دلی سے گرفتار کیا گیا، تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عامر رشید اور دیگر کی گرفتار کی خبر گودی میڈیا 11 نومبر کو ہی چلا چکا ہے، این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں استعمال کار عامر رشید کے نام پر رجسٹر تھی۔

یہاں اہم بات یہ ہے کہ 11 نومبر کو گرفتار شخص کو 16 نومبر کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے تو کیا یہ عمل کسی نئی سازش کا پیش خیمہ تو نہیں؟ آخر پہلے سے گرفتار شخص کے دوبارہ گرفتار کرنے کو بریک تھرو کیوں کہا جا رہا ہے؟

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی عامر رشید کی اس مبینہ گرفتاری کو لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دے دہا ہے۔