جی 20 سمٹ: امریکا کا جنوبی افریقہ کو مدعو نہ کرنے، امداد اور سبسڈیز معطل کرنے کا اعلان

Published On 28 November,2025 03:31 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے جی 20 سمٹ میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہ کرنے، امداد سبسڈیز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میری ہدایت پر جنوبی افریقہ کو 2026ء جی 20 کے لئے دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا جو اگلے سال میامی کے عظیم شہر میں منعقد ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا فوری طور پر انہیں دی جانے والی تمام ادائیگیاں اور سبسڈیز روک دے گا۔

واضح رہے امریکی صدر نے متعدد بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں ضبط کی جا رہی ہیں، جنوبی افریقہ کی حکومت ان دعووں کو بارہا مسترد کر چکی ہے۔