روس کو امریکا یوکرین مذاکرات میں نئی پیش رفت کی امید ہے: صدر پیوٹن

Published On 04 December,2025 05:06 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو امریکا یوکرین مذاکرات میں نئی پیش رفت کی امید ہے۔

نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات بہت مفید اور نتیجہ خیز رہی، امریکی امن پلان کو چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

پیوٹن نے کہا کہ امریکی تجاویز الاسکا سربراہی ملاقات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں، صدر ٹرمپ یوکرین بحران کے حل کی سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین نے ڈونباس سے فوجی انخلا کی تجویز مسترد کر دی، ڈونباس و نوووروسیا کی آزادی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپ سازگار کردار ادا کرے، رکاوٹیں نہ ڈالے، وٹکوف اورکشنر کی تجاویز ’’تفصیلی اور مفید‘‘ ہیں۔