صیہونی فورسز کی خیموں پر بمباری، 2 بچوں سمیت مزید 7 فلسطینی شہید

Published On 04 December,2025 06:53 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیا ں تھم نہ سکیں، تازہ حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے خان یونس میں خیمے میں سوئے افراد پر بمباری کر دی جس سے 2 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں قابض صیہونی فوج کا خاتون پر وحشیانہ تشدد، آباد کاروں کے حملے میں باپ بیٹی شدید زخمی ہوئے ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 125ہوگئی، 1لاکھ 71ہزار 15 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے فلسطینی شہدا کی میتوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا، ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔