اوسلو: (دنیا نیوز) روس سے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر ناروے نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ جنگی سازوسامان اور ٹیکنالوجی شئیر کریں گے، اس ضمن میں ناروے نے 10 ارب پاؤنڈ کی برطانوی جنگی بحری جہازوں کی خریداری کی ہے۔
برطانیہ اور ناروے نے مشترکہ بحری آپریشنز پر بھی اتفاق کر لیا، نئے معاہدے کے تحت برطانیہ اور ناروے کی بحری افواج شمالی اٹلانٹک میں شانہ بشانہ کام کر سکیں گی۔



