استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ میں عدالتی ملازم عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے کا قیمتی سامان چرا کر برطانیہ فرار ہوگیا۔
ترکیہ کے مقامی میڈیا کے مطابق عدالت کے ملازم نے لاکر سے ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات اور سونے کے سکوں سمیت دیگر قیمتی اشیا چرائی تھیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واردات 13 نومبر کی صبح 7 بجکر 40 منٹ پر ڈالی گئی۔
ملازم 19 نومبر کی صبح بیوی اور بچوں سمیت برطانیہ کیلئے روانہ ہوا، پولیس نے چوری کے مقدمے میں نامزد مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔



