سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 618 تک پہنچ گئیں

Published On 07 December,2025 07:47 pm

کولمبو:(دنیا نیوز) سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 618 ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 200سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، تلاش اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، طوفان دتوا کے بعد مسلسل بارشوں نے صورتحال مزید ابتر کر دی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے لینڈ سلائیڈنگ کے نئے الرٹس جاری کیے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کی گزشتہ ہفتے سیلاب سے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے، متاثرہ افراد سری لنکا کی آبادی کا تقریباً دس فیصد بنتے ہیں، 75ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، پانچ ہزار مکمل تباہ ہوئے، حکام نے خبردار کیا کہ مسلسل مون سون بارشیں مزید خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں، بجلی، پانی اور بنیادی سہولیات متاثر ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا، بین الاقوامی امدادی تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں تعاون فراہم کر رہی ہیں، سری لنکا حکومت کی شہریوں سے محفوظ علاقوں میں رہائش اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔