سام سنگ کا متعدد سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Last Updated On 06 April,2018 09:57 pm

لاہور(ویب ڈیسک) ) سام سنگ کمپنی نے متعدد سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا ا علان کر دیا۔ ہیڈ آف موبائل ڈویژن عمر گھمن اور برینڈ ایمبسڈر کرکٹر فخر زمان نے خصوصی شرکت کی

حفیظ سینٹر مین سام سنگ کی جانب سے میڈیا بریفنگ میں سام سنگ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف موبائل ڈویژن عمر گھمن اور برینڈ ایمبسڈر قومی کرکٹر فخر زمان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہیڈ آف موبائل ڈویژن پاکستان افغانستان عمر گھمن کا کہنا تھا موبائل فون انڈسٹری میں قیمت بڑھ رہی ہے مگر سام سنگ نے اکثر سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ سام سنگ کی طرف سے گلیکسی ایس نائن، ایس نائن پلس، ایس ایٹ، ایس ایٹ پلس، گلیکسی جے سیون میکس، گلیکسی جے سیو کور، گلیکسی اے ایٹ، گلیکسی اے ایٹ پلس، گلیکسی گرینڈ پرائم پرو اور گلیکسی گرینڈ پرائم پلس کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون ایس 9 کی قیمت میں 12 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کی بجائے 91 ہزار روپے کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ ایس نائن پلس کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار سے کم کرکے ایک لاکھ 11 ہزار روپے کر دی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کے فلیگ شپ فون ایس ایٹ کی قیمت 82 ہزار سے 80 ہزار کردی گئی جبکہ ایس ایٹ پلس اب 92 ہزار کی بجائے 90 ہزار میں صارفین کو ملے گا۔

گلیکسی جے سیون میکس کی قیمت 32 سے 31 ہزار روپے کردی گئی ہے، اس کے علاوہ گلیکسی جے سیون کور 27 ہزار کی جگہ 22 ہزار روپے میں فروخت ہو گا۔ گلیکسی اے ایٹ کی قیمت 63 ہزار روپے سے 57 ہزار کر دی گئی اور اے ایٹ پلس کی 70 ہزار کی بجائے 64 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔