کراچی (دنیا نیوز ) پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، امریکی ایک ڈالر ایرانی 90 ہزار رالی کے برابر ہوگیا۔ امریکا نے ایران سے معاہدہ ختم کیا تو ایران کو ایک بار پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد ایران کی معیشت تیزی سے تنزلی کا شکار ہے۔
درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات ختم ہونے کے باعث ایرانی رال، تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، صرف ایک دن میں ایرانی کرنسی 20 فیصد گرگئی جس کے بعد 90 ہزار رالی ایک ڈالر کے برابر ہوگئے جبکہ دسمبر 2017 میں 45 ہزار ایرانی رالا 1 ڈالر کے برابر تھے۔ موجودہ حالات میں ایرانی حکومت نے 1300 درآمدی اشیاء پر پابندی عائد کر دی ہے۔