ایف پی سی سی آئی کا حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا مطالبہ

Last Updated On 05 October,2018 01:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تاجر نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے حکومت سے حلال فوڈ کی تجارت کو بڑھانےکے لیے حلال ڈیویپلمنٹ اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

 تاجروں اور صنعت کاروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ایف پی سی سی آئی میں حلال فوڈ کی آگاہی اور تجارت بڑھانے کےلیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ہلال فوڈز کی 3 کھرب ڈالر کی تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد ہے، حلال فوڈ کی تجارت میں کوئی بھی مسلم ملک پہلے 10 نمبروں میں نہیں آتا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حلال فوڈ کی برآمدات بڑھانے کا بہت پوٹینشل ہے، یورپی ممالک میں حلال فوڈ کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے حلال فوڈ کی تجارت بڑھانے کےلیے حلال ڈیویپلمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے۔

 

Advertisement