سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Last Updated On 18 December,2018 10:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے اضافہ ہوگیا۔

اس اضافے کے اطلاق کے بعد سونا قیمت کے حوالے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار 800 روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق شادی بیاہ کے سیزن کی وجہ سے سونے کی مانگ میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔