رواں مالی سال کے 5 ماہ کا خسارہ گزشہ برس سے 10 فیصد کم رہا

Last Updated On 19 December,2018 07:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ادائیگیوں کا زور کچھ تھمنے لگا، رواں کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے جولائِی تا نومبر 2018 کے دوران 10 فیصد گھٹ کر 6 ارب ڈالر کے قریب آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر 2018 عالمی ادائیگیاں وصولیوں کے مقابلے6 اعشاریہ ایک ارب ڈالر زائد رہیں، رواں کھاتوں خسارہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 6 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی اصل قدر کا تعین کرنے اور ڈالر مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے غیر ضروری اشیاء پر ڈیوٹی کے نفاز سے تجارتی خسارہ کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ اور غیر ملکی مالی معاونت کے باعث رواں کھاتوں کا بڑھتا ہوئے خسارہ کنٹرول میں آنا شروع ہو گیا ہے۔ مسلسل بڑھتے ہوئے رواں کھاتوں کے خسارے کے باعث زرمبادلہ ذخائر بھی عدم استحکام کا شکار تھے۔