کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 139 روپے 70 پیسے کے نرخ پر ٹریڈ ہونے لگا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر 10 پیسے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں 139 روپے 70 پیسے ریٹ پر لین دین ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالرمستحکم رہا اور 138 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے متوقع پیکج کی صورت میں پاکستانی معیشیت مستحکم ہو گی اور ڈالر مزید نیچے گرے گا۔