کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا دوسری جانب ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں 153 پوائنٹس اضافے کے ساتھ100 انڈیکس 38 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا ۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پانے کی خبروں کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 138 روپے 95 پیسے مقرر ہو گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے چند دنوں میں متوقع ڈالرز پیکج کے باعث روپے کی قدر میں اضافے کا امکان ہے۔