کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 10 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد 156 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے اضافے سے 156 روپے پر فروخت ہوا.
ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 156 روپے پر فروخت ہوا۔ جون میں امریکی کرنسی پانچ روپے 38 پیسے مہنگی ہوئی جس سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 500 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 156 روپے کے ریٹ پر ہی فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 149 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار552 پوائنٹس پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 33 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 153 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔