لاہور: (دنیا نیوز) عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ سئنیر وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے چھاپے مار کر خانیوال، میلسی اور لیہ کے علاقوں میں ذخیرہ کی گئی گندم کی بھاری مقدار پکڑ لی۔
عیدالفطر کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوز گندم کی بھاری مقدار ذخیرہ اور سمگل کرنے کے لیے لے کر جارہے تھے، محکمہ خوراک نے اطلاع پر مختلف علاقوں میں چیک پوائنٹ اور ناکے قائم کر لیے اور بھاری مقدار میں زخیرہ اندوزی کے لیے لے جائی جانے والی گندم پکڑ لی۔
پنجاب کے سئنیر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزں کے خلاف محکمہ خوراک کا عملہ پوری طرح متحرک ہے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ گندم خریداری مہم عنقریب کامیابی سے مکمل ہونے جا رہی ہے۔