پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی برقرار، عوام کو بجٹ میں ریلیف کی امید

Last Updated On 10 June,2020 10:26 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی، ماضی کے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ آنے والے بجٹ میں عوام ریلیف کی پھر سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

تین ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈوان سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوا وہیں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال کنٹرول میں نہیں آ سکی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

عوام نے 21-2020 کے بجٹ ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے بجٹ میں تو عوام کو ریلیف نہ مل سکا مگر امید ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔

حسب روایت حکومت کی جانب سے ایک بار پھرصحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کےساتھ عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ کا کیا جارہا ہے۔