حب پاور کمپنی لمیٹڈ کی آمدن میں 118 فیصد اضافہ

Published On 25 August,2020 09:11 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران حب پاور کمپنی (حبکو) کی آمدن میں 118 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا جون 2020 کیلئے کمپنی کو 26.060 ملین روپے منافع حاصل ہوا اور کمپنی کی فی حصص آمدن 19.31 روپے رہی۔

کمپنی نے جنوری تا جون 2019 کے دوران 11.930 ملین روپے منافع کمایا تھا اور اس کی فی حصص آمدن 9.37 روپے رہی تھی، کمپنی نے اپنے حصہ داروں کیلئے کسی حتمی ڈیوڈنڈ کا ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔