لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر گر گئی۔ قیمت میں 400 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1902 امریکی کرنسی کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور فی تولہ، دس گرام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح دس گرام کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے تک پہنچ گئی۔