مہنگائی نے لنڈا بازاروں کے استعمال شدہ کپڑے بھی غریب کی پہنچ سے دور کر دئیے

Published On 15 October,2020 08:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لنڈا غریبوں کے لیے خریداری کا مرکز لیکن مہنگائی نے لنڈے کو بھی نہ چھوڑا۔ موسم تبدیل ہوتے ہی لوگوں نے سستے کپڑوں کی خریداری کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کیا لیکن مہنگائی نے استعمال شدہ کپڑے بھی غریب کی پہنچ سے دور کر دئیے۔

لنڈا بازار غریب کے ساتھ اب متوسط طبقے کا بھی سہارا، موسم تبدیلی ہوتے ہی شہریوں کا رش لگ گیا لیکن مہنگائی نے یہاں کا راستہ بھی دیکھ لیا۔
وفاقی درالحکومت میں سردی نے دستک دی تو شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا۔ بچوں اور بڑوں کے لیے گرم ملبوسات کی بھرپور ورائٹی موجود ہے لیکن استعمال شدہ کپڑوں کے دام بھی نئے کپڑوں سے کم نہیں۔

دکاندار کہتے ہیں کہ ہم بے بس ہیں، لنڈے پر 20 فیصد ٹیکس نے اسے بھی مہنگا کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے لنڈے سے معیاری ملبوسات مل جاتے ہیں تاہم گزشتہ سال جو کوٹ 600 روپے کا تھا اس بار دکاندار ہزار میں دینے پر بھی راضی نہیں۔