اسلام آباد: لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین اور پینشنرز کا ڈی چوک پر دھرنا جاری

Published On 14 October,2020 10:37 pm

اسلام آباد: ملک بھر سے اسلام آباد آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین اور پینشنرز کا ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے۔ ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئے ہیں تو اپنا حق لے کر ہی جائیں گے۔

ملک بھرسے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرزا پنے ساتھ بستراوراضافی کپڑوں کے ساتھ دیگر سامان بھی لائی ہیں۔ کہتی ہیں سروس سٹریکچر اور مساوی تنخواہوں سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک یہیں ہیں۔

دن گزارا ، رات آئی لیکن مظاہرین اب بھی ڈی چوک میں بیٹھے ہیں۔ سراپا احتجاج سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی نہیں آیا تاہم اپوزیشن پارٹیز کے رہنما اظہار یکجہتی کے لیے ضرور پہنچے۔