پشاور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ کے لیے پشاورمیں مویشی منڈیاں سج گئیں، شہری قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں تو بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگا جانورخرید کرسستا بیچ نہیں سکتے۔
عید الاضحیٰ کے لیے پشاورمیں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہوگئیں،بیو پاریوں نے چھوٹے بڑے جانورمنڈیوں میں پہنچا دیئے۔ پشاورکے رنگ روڈ پرمویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، منڈی میں ملک بھر سے قربانی کے جانور فروخت کے لیے لائے جا رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں پچھلے سال کی نسبت قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
بیوپاری بھی خریداروں کی راہ تک رہے ہیں،کہتے ہیں کہ جانورمہنگا خریدیں گے تو کم قیمت پر فروخت نہیں کرسکتے ۔ بیوپاریوں کی توقع ہے کہ عید کے آخری دنوں میں نہ صرف منڈی میں رونقیں بڑھ جائیں گی بلکہ خریداری میں بھی اضافہ ہوگا۔