رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان

Published On 20 March,2023 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کر دیا۔

جامعہ نعیمیہ کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس ادا کرنا ہو گا جبکہ جو کے حساب سے 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال زکوٰۃ کی مد میں کتنی کٹوتی ہو گی؟ تفصیل جاری

اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجور کے مطابق 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقیٰ کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہو گا۔