سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Published On 29 March,2023 06:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1967 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1973 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 241 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔