اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی، اقتصادی ترقی میں سست روی اور گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کے چیلنجز درپیش، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی، ترسیلات زر کا حجم 22 اعشاریہ 7 ارب ڈالر رہا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کا حجم 26 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال برآمدات کا حجم 23اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔
رواں مالی سال جولائی سے اپریل درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال درآمدات کا حجم 45 اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ابھی تک کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ ،جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3اعشاریہ 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔