کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 291 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 20, 2023
دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں 4 پیسے کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔