کراچی: (ویب ڈیسک) قرض بحالی کے اماکانات روشن ہونے سے روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 27, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 286 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 پر فروخت ہو رہا ہے۔