کراچی: (دنیا نیوز) کراچی انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
محمد اقبال میمن نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں رہیں، عوام کی شکایت دورکریں، دودھ کی قیمت چیک کریں، مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھیجیں۔