کراچی: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Published On 01 July,2023 09:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے چوکیدار سلمان جاں بحق ہوا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ حکام کے ایک فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مکان میں دھماکا گیس لیکج سے ہوا، مکان میں کمپیوٹر پارٹس کا دفتر تھا، دفتر سے متصل گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے۔