عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

Published On 28 June,2025 05:03 pm

کراچی :(دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے پر آ گیاہے جبکہ 10 گرام سونا 1371 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہو گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد قیم3274 ڈالر ہو گئی ۔ 

واضح رہے گزشتہ روزملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوا تھا جب کہ مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔