نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ اہم اور سلامتی کی طرف 'پہلا قدم'ہے۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا کہنا ھا کہ غزہ میں اگلے مرحلے کی راہ تلاش کرنا ضروری ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے معاہدے کی مکمل پابندی پر زور دیا اور کہا کہ غزہ میں امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل اور یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔
انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی صورتِ حال کو انسانی آفت بنا دے گی، غزہ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے سے تباہی مزید بڑھے گی۔
سیکرٹری جنرل گوتریس نے فریقین کو سمجھوتے کی پاسداری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد خطے کی بہتری کیلئے سیاسی حل کی راہ کھولنا ہوگی۔