کراچی: (ویب ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔
فاریکس ڈیلرزکا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں استحکام اوردرآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کے باعث مارکیٹ میں ڈالرکی طلب نسبتاً کم دیکھی گئی، اسی باعث شرحِ مبادلہ میں معمولی بہتری آئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی دیکھی گئی اوروہ 282 روپے 50 پیسوں پرفروخت ہوتا رہا، کرنسی ایکسچینجرزکے مطابق آنے والے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اتارچڑھاؤ کا امکان ہے۔