اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق آئی ٹی برآمدات سیکٹر میں 19.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے مطابق آئی ٹی برآمدات 4 ماہ جولائی سے اکتوبر مالی سال 26-2025 تک 1.443 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اکیلے اکتوبر 2025 نے 386 ملین امریکی ڈالر کا حصہ ڈالا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
آئی ٹی برآمدات نے 1.274 بلین امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اس کے مرکزی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔



