لاہور: (دنیا نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر 43برس کے ہو گئے ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کا کیک اہل خانہ کے ہمراہ کاٹا ۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر 13اگست 1975ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
پیر کے تلوے بالکل سیدھے ہونے کی وجہ سے بچپن میں ٹھیک طرح کھڑے بھی نہیں ہوسکتے تھے۔ ان کے والدین بھی مایوسی کا شکار تھے، لیکن اپنے عزم اور حوصلے کے باعث شعیب اختر دنیا کے تیز ترین بولرز کی صف میں شامل ہوئے۔
صف اول کے بیٹسمین شعیب اختر کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے ۔اپنی طوفانی بولنگ کی وجہ سے شعیب اختر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہنچانے گئے۔ انہوں نے نومبر 1997ء میں اپنے آبائی شہر راولپنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 43رنز دے کر 2وکٹیں لیں۔
— ICC (@ICC) August 13, 2018
On his birthday, revisit the moment @shoaib100mph bowled the fastest ball in recorded history! pic.twitter.com/HxobTo0Kv9
انہوں نے کیریئر کا آخری ٹیسٹ دسمبر 2007ء میں بنگلور میں بھارت کے مقابل کھیلا۔فاسٹ بولر نے ون ڈے کیریئر کا آغاز مارچ 1998 ء میں زمبابوے کے خلاف کیا اورآخری او ڈی آئی ورلڈکپ 2011 ء میں نیوزی لینڈ کے مقابل کھیلا۔
In 224 appearances for Pakistan, this speedster picked wickets with 16 five-wicket hauls
— PCB Official (@TheRealPCB) August 13, 2018
30 @cricketworldcup wickets
He delivered the fastest ball officially recorded at a speed of 161.3 km/h. Happy Birthday to the #RawalpindiExpress, @shoaib100mph pic.twitter.com/U2OOTU2UbH
لیجنڈ کرکٹر نے 46 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 163 ون ڈے میچز کھیل کر 247 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ دنیا بھر سے ہزاروں مداح آج بھی کھیل کے میدان میں فاسٹ بائولر کی بائولنگ دیکھنے کو ترستے ہیں