لاہور (دنیا نیوز ) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بائولر عمر گل نے 6 ستمبر اور وادی تیرہ میں امن کی بحالی کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیے ہیں۔
کھلاڑیوں نے ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور وادی تیرہ کو امن دشمنوں سے پاک کرنے پر شیر دل جوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔